سورة الذاريات - آیت 5
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہ بلاشبہ جو تم سے وعدہ کیا جاتا ہے یقیناً سچا ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(2) اللہ تعالیٰ نے مذکور بالا مخلوقات کی قسم کھا کر کہا ہے کہ لوگو ! تم سے جس قیامت کا وعدہ کیا گیا ہے اور جس بعث بعد الموت کی تمہیں خبر دی گئی ہے، وہ بات بالکل سچ ہے۔ اس میں ذرا بھی شک کی گنجائش نہیں ہے کہ جزا و سزا کا ایک دن مقرر ہے جب اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ان کے اعمال کا بدلہ چکائے گا، اچھوں کو اچھا اور بروں کو برا بدلہ دے گا۔ شوکانی کے نزدیک مذکورہ بالا آیتوں کے مفہوم میں یہ بھی شامل ہے کہ جو رب ذوالجلا ان باتوں پر قادر ہے جن کا ذکر اوپر آیا ہے، وہ مردوں کو دوبارہ زندہ کرنے اور قیامت برپا کرنے پر یقیناً قادر ہے۔