سورة الذاريات - آیت 1
وَالذَّارِيَاتِ ذَرْوًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
قسم ہے ان (ہواؤں) کی جو اڑا کر بکھیرنے والی ہیں!
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(1) ابن جریر، ابن ابی حاتم، حاکم اور بیہقی وغیرہم نے علی بن ابی طالب (رض) سے روایت کی ہے کہ وہ کوفہ کی مسجد میں خطبہ دے رہے تھے، تو ابن الکواء نامی شخص نے ان سے اس سورت کی چار ابتدائی آیتوں کا معنی دریافت کیا، انہوں نے کہا کہ İوَالذَّارِيَاتِ ذَرْوًاĬسے مراد تیز ہوا ہے جو مٹی اڑاتی ہے