سورة ق - آیت 44

يَوْمَ تَشَقَّقُ الْأَرْضُ عَنْهُمْ سِرَاعًا ۚ ذَٰلِكَ حَشْرٌ عَلَيْنَا يَسِيرٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

جس دن زمین ان سے پھٹے گی، اس حال میں کہ وہ تیز دوڑنے والے ہوں گے، یہ ایسا اکٹھا کرنا ہے جو ہمارے لیے نہایت آسان ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(33) اسرافیل علیہ السلام کے صور پھونکنے کے بعد زمین پھٹ پڑے گی، اور تمام مردے زندہ ہو کر ادھر دوڑ پڑیں گے جدھر سے آواز آئے گی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ لوگوں کو ان کی قبروں سے نکال کر میدان محشر میں جمع کرنا ہمارے لئے بہت ہی آسان ہے۔