سورة ق - آیت 42
يَوْمَ يَسْمَعُونَ الصَّيْحَةَ بِالْحَقِّ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمُ الْخُرُوجِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جس دن وہ چیخ کو حق کے ساتھ سنیں گے، یہ نکلنے کا دن ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (42) میں گزشتہ بات کی ہی صراحت کردی گئی ہے کہ جس دن لوگ قبر سے اٹھائے جانے اور میدان محشر میں جمع ہونے کے لئے اسرافیل کے صور کی آواز سنیں گے، وہ قبر سے نکلنے کا برحق دن ہوگا، اس میں کوئی شبہ نہیں ہے۔