بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
سورۃ الحجرات مدنی ہے، اس میں اٹھارہ آیتیں اور دو رکوع ہیں تفسیر سورۃ الحجرات نام : آیت (4) İإِنَّ الَّذِينَ يُنَادُونَكَ مِنْ وَرَاءِ الْحُجُرَاتِ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَĬ سے ماخوذ ہے۔ زمانہ نزول : قرطبی لکھتے ہیں کہ یہ سورت تمام کے نزدیک مدنی ہے۔ ابن عباس (رض) سے بھی یہی مروی ہے، اس کے مضامین کا تتبع کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ عہد مدنی کے آخری دور میں نازل ہوئی تھی اور یہ کہ پوری سورت ایک ہی وقت نازل نہیں ہوئی، بلکہ اس کی آیتیں مختلف اوقات میں نازل ہوئیں جنہیں رسول اللہ (ﷺ) نے ایک جگہ جمع کردیا ہے اس کا سب سے اہم مضمون ان آداب کی تعلیم ہے، جن کا ہر مسلمان کو نبی کریم (ﷺ) کے ساتھ معاملہ کرتے وقت لحاظ رکھنا ضروری ہے، تاکہ آپ (ﷺ) کی شان میں ان سے گستاخی نہ ہوجائے اور آپ (ﷺ) کو ان سے کوئی تکلیف نہ پہنچے۔