سورة الفتح - آیت 22

وَلَوْ قَاتَلَكُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوَلَّوُا الْأَدْبَارَ ثُمَّ لَا يَجِدُونَ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اگر وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا تم سے لڑتے تو یقیناً پیٹھ پھیر جاتے، پھر وہ نہ کوئی حمایتی پائیں گے اور نہ کوئی مددگار۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(14) یہاں اللہ تعالیٰ نے بیعت رضوان والوں کو بشارت دی ہے کہ اگر مشرکین مکہ حدیبیہ کے مقام پر ان سے جنگ کرتے تو ان کو منہ کی کھانی پڑتی، اور پیٹھ پھیر کر بھاگتے اور کوئی ان کا یارومددگار نہ ہوگا۔