سورة محمد - آیت 31
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتَّىٰ نَعْلَمَ الْمُجَاهِدِينَ مِنكُمْ وَالصَّابِرِينَ وَنَبْلُوَ أَخْبَارَكُمْ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ہم ضرور ہی تمھیں آزمائیں گے، یہاں تک کہ تم میں سے جہاد کرنے والوں کو اور صبر کرنے والوں کو جان لیں اور تمھارے حالات جانچ لیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(15) اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں سے کہا کہ ہم تمہیں جہاد کرنے، اللہ کی راہ میں خرچ کرنے اور دیگر اوامرونواہی کا حکم دے کر آزمائیں گے، تاکہ دیکھیں کہ کس نے اخلاص کے ساتھ ہماری راہ میں جہاد کیا ہے اور صبر و ثبات قدمی کا ثبوت دیا ہے اور کون ان احکام سے تنگ دل ہوا ہے اور تمہارے اقوال و اعمال سے متعلق جو صحیح خبریں ہیں ہم انہیں ظاہر کریں گے، تاکہ لوگ جان لیں کہ کس نے ہمارے اوامر کا پاس رکھا ہے، اور کس نے نافرمانی کی ہے۔