سورة محمد - آیت 23
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فَأَصَمَّهُمْ وَأَعْمَىٰ أَبْصَارَهُمْ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی۔ پس انھیں بہرا کردیا اور ان کی آنکھیں اندھی کردیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت (23) میں ان منافقین کا دنیا میں انجام بتایا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنی رحمت سے دور کردیا ہے، حق بات سننے سے بہرا بنا دیا ہے اور ان کی بصیرت چھین لی ہے، اسی لئے سیدھی راہ کو دیکھ ہی نہیں پا رہے ہیں۔