سورة الأحقاف - آیت 13
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک وہ لوگ جنھوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے، پھر خوب قائم رہے، تو ان پر کوئی خوف نہیں اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(11) قرآن کریم کا معروف طریقہ ہے کہ ترغیب و ترہیب کو ایک دوسرے کے بعد بیان کرتا ہے چونکہ آیت (11) میں مشرکین مکہ اور ان کے انکار قرآن کا بیان آیا ہے، اسی لئے اس آیت میں رب العالمین پر ایمان لانے والوں اور ان کے اچھے انجام کا ذکر آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے، اس کے سوا کوئی نہیں، پھر وہ جب تک زندہ ہے، لا الہ الا اللہ کے منہج پر قائم رہے اور عمل صالح کی پابندی کرتے رہے، انہیں قیامت کے دن نہ کوئی خوف لاحق ہوگا اور نہ کوئی غم