سورة الجاثية - آیت 32

وَإِذَا قِيلَ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَالسَّاعَةُ لَا رَيْبَ فِيهَا قُلْتُم مَّا نَدْرِي مَا السَّاعَةُ إِن نَّظُنُّ إِلَّا ظَنًّا وَمَا نَحْنُ بِمُسْتَيْقِنِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور جب کہا جاتا تھا کہ یقیناً اللہ کا وعدہ حق ہے اور جو قیامت ہے اس میں کوئی شک نہیں تو تم کہتے تھے ہم نہیں جانتے قیامت کیا ہے، ہم تو محض معمولی سا گمان کرتے ہیں اور ہم ہرگز پورا یقین کرنے والے نہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(19) اور جب تم سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کا یہ وعدہ برحق ہے کہ وہ اپنے بندوں کو دوباہر زندہ کرے گا اور حساب و جزا کے لئے انہیں میدان محشر میں اکٹھا کرے گا، اور قیامت کے آنے میں کوئی شبہ نہیں ہے، تو تم کہتے تھے کہ ہمیں قیامت کی بات سمجھ میں نہیں آتی ہے، اسے ہم وہم و خیال ہی سمجھتے ہیں، ہمیں بالکل یقین نہیں ہے کہ قیامت کی کوئی چیز واقع ہوگی۔