سورة الجاثية - آیت 11
هَٰذَا هُدًى ۖ وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَهُمْ عَذَابٌ مِّن رِّجْزٍ أَلِيمٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہ سراسر ہدایت ہے اور وہ لوگ جنھوں نے اپنے رب کی آیات کا انکار کیا ان کے لیے عذاب میں سے دردناک عذاب ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(6) اس آیت کریمہ میں اشارہ قرآن کریم کی طرف ہے، جو منبع رشد و ہدایت ہے۔ اللہ تعالیٰ اس پر ایمان لنے والوں کو گمراہی سے نکال کر راہ ہدایت پر ڈال دیتا ہے اور کفر و شرک سے نجات دے کر ایمان و توحید کی نعمت سے مالا مال کردیتا ہے، اس لئے کہ وہ سراپا نور اور سرچشمہ خیر و برکت ہے۔