سورة الدخان - آیت 43
إِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّومِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک زقوم کا درخت۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(15) ذکر آخرت کی مناسبت سے جہنم اور اس میں پائے جانے والے بدترین عذاب کا ذکر آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہاں بڑے مجرمین کو زقوم کا پھل کھانے کو دیا جائے گا، زقوم کا درخت بادیہ میں پایا جانے والا بدترین درخت ہے۔ قیامت کے دن یہ اللہ کے حکم سے جہنم میں پیدا ہوگا، اس کے پھل نہایت بدشکل اور بدمزہ ہوں گے، سورۃ الاسراء آیت (60) میں اس کا نام (ملعونہ) بتایا گیا ہے، یعنی وہ درخت جس میں کوئی خیر نہیں ہے اور سورۃ الصافات آیات (62) سے (66) تک میں اس کا تفصیلی بیان آچکا ہے۔