سورة الدخان - آیت 40
إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ مِيقَاتُهُمْ أَجْمَعِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یقیناً فیصلے کا دن ان سب کا مقرر وقت ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
انہی حقائق کی تائید کے طور پر اللہ تعالیٰ نے آیت (40) میں فرمایا کہ قیامت کے دن (جو حق و باطل کے درمیان فیصلے کا دن ہوگا) تمام لوگ میدان محشر میں اکٹھا کئے جائیں گے