سورة الدخان - آیت 23
فَأَسْرِ بِعِبَادِي لَيْلًا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس میرے بندوں کو رات کے کسی حصے میں لے جا، بے شک تم پیچھا کیے جانے والے ہو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
تو اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول کرلی اور انہیں بذریعہ وحی حکم دیا کہ وہ بنی اسرائیل کو لے کر راتوں رات وہاں سے نکل جائیں اور انہیں یہ بھی خبر دی کہ فرعون اور دیگر قبطی، انہیں گھیر کر واپس لانے کیلئے ان کا پیچھا کریں گے۔