سورة الدخان - آیت 5

أَمْرًا مِّنْ عِندِنَا ۚ إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

ہماری طرف سے حکم کی وجہ سے۔ بے شک ہم ہی بھیجنے والے تھے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(4) اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی مزید اہمیت جتانے کے لئے فرمایا کہ اسے ہمارے حکم سے لوح محفوظ سے لکھ کر آسمان دنیا پر نازل کیا گیا ہے اور کہا کہ ہم نے بنی نوع انسان پر مہربانی کرتے ہوئے ان کے پاس انہی میں سے ایک رسول بھیجا ہے جو انہیں اللہ کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے، ان کا تزکیہ نفس کرتا ہے اور انہیں کتاب و سنت کی تعلیم دیتا ہے، جیسا کہ سورۃ الانبیاء آیت (107) میں آیا ہے : ﴿ وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ ﴾ ” اے ہمارے نبی ! ہم نے آپ کو سارے جہان کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔“