سورة آل عمران - آیت 150

بَلِ اللَّهُ مَوْلَاكُمْ ۖ وَهُوَ خَيْرُ النَّاصِرِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بلکہ اللہ ہی تمھارا مالک ہے اور وہ سب مدد کرنے والوں سے بہتر ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اس آیت میں اللہ نے کہا کہ اے مسلمانوں ! اللہ ہی تمہارا مولی اور دوست ہے، اس لیے تم لوگ اسی کی اطاعت کرو، اور وہ سب سے بہترین مددگار ہے۔