سورة الزخرف - آیت 77
وَنَادَوْا يَا مَالِكُ لِيَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّكَ ۖ قَالَ إِنَّكُم مَّاكِثُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور وہ پکاریں گے اے مالک! تیرا رب ہمارا کام تمام ہی کردے۔ وہ کہے گا بے شک تم (یہیں) ٹھہرنے والے ہو۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(33) اہل جہنم خازن جہنم کو پکاریں گے اور کہیں گے، اے مالک ! تم اپنے رب سے ہمارے لئے سوال کرو کہ وہ ہمیں مار ڈالے تاکہ اس عذاب سے نجات مل جائے، تو ایک طویل مدت کے بعد (جس کے بارے میں کئی اقوال ہیں، کہا گیا ہے کہ وہ اسی (80) سال کی مدت ہوگی، بعض نے کہا ہے کہ وہ ہزار سال کی مدت ہوگی، ایک قول ہے کہ وہ سو (100) سال کی مدت ہوگی) مالک انہیں جو اب دے گا، میرے رب کا کہنا ہے کہ تم لوگ اب اسی میں رہو گے،