سورة الزخرف - آیت 52
أَمْ أَنَا خَيْرٌ مِّنْ هَٰذَا الَّذِي هُوَ مَهِينٌ وَلَا يَكَادُ يُبِينُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بلکہ میں اس شخص سے بہتر ہوں، وہ جو حقیر ہے اور قریب نہیں کہ وہ بات واضح کرے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
کیا تم لوگ میری ان تمام نعمتوں اور قدرتوں کا مشاہدہ نہیں کرتے ہو، تو پھر میں بہتر ہوں، یا یہ حقیر انسان (یعنی موسی) جو اپنی خدمت آپ کرتا ہے اور اپنا مافی الضمیر ادا کرنے سے قاصر و عاجز ہے۔