سورة الشورى - آیت 46
وَمَا كَانَ لَهُم مِّنْ أَوْلِيَاءَ يَنصُرُونَهُم مِّن دُونِ اللَّهِ ۗ وَمَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِن سَبِيلٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ان کے لیے کوئی حمایتی نہیں ہوں گے جو اللہ کے سوا ان کی مدد کریں۔ اور جسے اللہ گمراہ کردے، پھر اس کے لیے کوئی بھی راستہ نہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور کوئی نہیں ہوگا جو اللہ کے مقابلے میں ان کی مدد کے لئے آگے آسکے اور حقیقت تو یہ ہے کہ جسے اللہ گمراہ کر دے وہ نہ تو دنیا میں راہ حق پر چل سکتا ہے اور نہ ہی آخرت میں جنت کی راہ پر چل کر اس میں داخل ہو سکے گا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو دنیا و آخرت کی رسوائیوں سے بچائے۔