سورة الشورى - آیت 41

وَلَمَنِ انتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهِ فَأُولَٰئِكَ مَا عَلَيْهِم مِّن سَبِيلٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور بے شک جو شخص اپنے اوپر ظلم ہونے کے بعد بدلہ لے لے تو یہ وہ لوگ ہیں جن پر کوئی راستہ نہیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آگے فرمایا کہ بہر حال عفو و درگذر سے کام لینا اور دوسروں کی غلطیوں کو نظر انداز کر جانا اللہ کو زیادہ پسند ہے، اور وہ اپنے ایسے بندوں کو اچھا بدلہ دیتا ہے اور ظلم و تعدی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ہے۔