سورة الشورى - آیت 1
م
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
حم۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
تفسیر سورۃ الشوریٰ نام : آیت (38) ﴿وَأَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ﴾سے ماخوذ ہے اسے سورۃ حم عشق بھی کہتے ہیں۔ زمانہ نزول : ابن عباس اور ابن الزبیر (رض) کے نزدیک پوری سورت مکی ہے۔ ابن عباس (رض) کے ایک دوسرے قول کے مطابق آیت (23)﴿قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا﴾ سے چار آیتیں مدنی ہیں قتادہ کا بھی یہی قول ہے عام مکی سورتوں کی طرح اس میں بھی اہل قریش کو بہت ہی دل نشین انداز میں ایمان و توحید اور وحی و رسالت پر ایمان لان کی دعوت دی گئی ہے۔ (1) اس سے قبل حروف مقطعات سے شروع ہونے والی کئی سورتوں کی تفسیر کی ابتدا میں یہ لکھا جا چکا ہے کہ ان حروف مقطعات کا معنی و مفہوم اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔