سورة آل عمران - آیت 132
وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اللہ اور رسول کا حکم مانو، تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت 132 میں مزید تاکید کے طور پر اللہ نے ایمان والوں کو حکم دیا کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں اور سود لینا یکسر بند کردیں، تاکہ اللہ کی رحمت ان کے شامل حال ہو۔