سورة غافر - آیت 79

اللَّهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَنْعَامَ لِتَرْكَبُوا مِنْهَا وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اللہ وہ ہے جس نے تمھارے لیے چوپائے بنائے، تاکہ ان میں سے بعض پر تم سوار ہو اور انھی میں سے بعض کو تم کھاتے ہو۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(43) آیات (61، 62، 63، 64) کی طرح یہاں بھی اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لئے اپنی بعض نعمتوں کا ذکر کر کے انہیں دعوت فکر و نظر دی ہے، تاکہ وہ اپنے خالق و رازق کو پہچانیں، اس پر ایمان لائیں اور صرف ا سی کی عبادت کریں، فرمایا کہ اللہ نے ہی تمہارے لئے چوپائے پیدا کئے ہیں، جن میں بعض پر تم سوار ہوتے ہو، یعنی اونٹ اور بعض کے گوشت کھاتے ہوجیسے گائے، بکری اور بھیڑ،