سورة غافر - آیت 74
مِن دُونِ اللَّهِ ۖ قَالُوا ضَلُّوا عَنَّا بَل لَّمْ نَكُن نَّدْعُو مِن قَبْلُ شَيْئًا ۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ الْكَافِرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کے سوا۔ کہیں گے وہ ہم سے گم ہوگئے، بلکہ ہم اس سے پہلے کسی چیز کو نہیں پکارتے تھے۔ اسی طرح اللہ کافروں کو گمراہ کرتا ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ اہل کفر کو اسی طرح اپنے آپ سے اور اپنی رحمت سے دور کردیتا ہے اور ایمان و یقین کے لئے مہلک بیماری شرک میں مبتلا کردیتا ہے جو اسے جہنم رسید کردیتا ہے۔