سورة غافر - آیت 51

إِنَّا لَنَنصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ يَقُومُ الْأَشْهَادُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بے شک ہم اپنے رسولوں کی اور ان لوگوں کی جو ایمان لائے ضرور مدد کرتے ہیں دنیا کی زندگی میں اور اس دن بھی جب گواہ کھڑے ہوں گے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(27) اللہ تعالیٰ کی اپنے انبیائے کرام کے بارے میں یہ سنت رہی ہے کہ وہ ان کی اور ان کے ماننے والوں کی ان کے دشمنوں کے مقابلے میں ضرور مدد کرتا ہے، ان کے دین کو غالب کرتا ہے اور ان کے مخالفین کو قتل، قید و بند اور دیگر عذاب دنیا سے دوچار کرتا ہے اور اس کا وعدہ ہے کہ قیامت کے دن انہیں ان کے اعمال صالحہ کا اچھا بدلہ دے گا، یعنی جنت میں داخل کرے گا اور گوناگوں انعام و اکرام سے نوازے گا اور ان کے مخالفین کو اپنی رحمت سے دور کر دے گا اور انہیں جہنم میں ڈال دے گا۔