سورة غافر - آیت 48
قَالَ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا إِنَّا كُلٌّ فِيهَا إِنَّ اللَّهَ قَدْ حَكَمَ بَيْنَ الْعِبَادِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
وہ لوگ کہیں گے جو بڑے بنے تھے بے شک ہم سب اس میں ہیں، بے شک اللہ نے بندوں کے درمیان فیصلہ کردیا ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
تو متکبرین دنیا جو جہنم کی کھائیوں میں جل رہے ہوں گے کہیں گے کہ تمہارے ساتھ ہم بھی جہنم میں ہیں، اگر آج ہم کچھ بھی کرسکتے تھے تو پہلے اپنے آپ کو بچاتے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کردیا ہے، اہل جنت کو جنت میں داخل کردیا ہے اور اہل جہنم کو جہنم میں ڈال دیا ہے اب کسی کے لئے کوئی چارہ کار نہیں ہے۔