سورة غافر - آیت 2

تَنزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اس کتاب کا اتارنا اللہ کی طرف سے ہے، جو سب پر غالب، ہر چیز کو جاننے والا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(2) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ کتاب اس اللہ کی طرف سے نازل کردہ ہے، جو اپنی تمام مخلوقات پر غالب ہے، کوئی بھی اس کے کسی ارادے اور حکم میں مداخلت کرنے کی قدرت نہیں رکھتا ہے اور وہ بڑا علم والا ہے، اپنی مخلوقات ان کی نیتوں ان کے اعمال اور ان کی ضروریات کو خوب بہتر جانتا ہے،