سورة الزمر - آیت 61

وَيُنَجِّي اللَّهُ الَّذِينَ اتَّقَوْا بِمَفَازَتِهِمْ لَا يَمَسُّهُمُ السُّوءُ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اللہ ان لوگوں کو جو ڈر گئے، ان کے کامیاب ہونے کی وجہ سے نجات دے گا، نہ انھیں برائی پہنچے گی اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور جو لوگ شرک و معاصی سے بچتے ہیں اور طاعت و بندگی کی راہ اختیار کرتے ہیں، انہیں اللہ جہنم سے نجات دے گا اور جنت میں داخل کر کے فائز المرام بنائے گا، انہیں میدان محشر میں کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی اور دنیا میں جو کچھ چھوڑ کر آئے تھے اس کا انہیں کوئی غم نہیں ہوگا، جنت اور اس کی نعمتوں کو پا کر ماضی کی تمام باتیں بھول جائیں گے۔