سورة الزمر - آیت 54

وَأَنِيبُوا إِلَىٰ رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اپنے رب کی طرف پلٹ آؤ اور اس کے مطیع ہوجاؤ، اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آجائے، پھر تمھا ری مدد نہیں کی جائے گی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

35 -اللہ تعالیٰ نے حد سے تجاوز کرنے والے اپنے جن بندوں کو عموم مغفرت کی خوشخبری دی، انہیں حکم دیا کہ وہ توبہ کریں اور ہر حال میں اسی کی طرف رجوع کریں