سورة الزمر - آیت 36

أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ ۖ وَيُخَوِّفُونَكَ بِالَّذِينَ مِن دُونِهِ ۚ وَمَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کیا اللہ اپنے بندے کے لیے کافی نہیں ہے اور وہ تجھے ان سے ڈراتے ہیں جو اس کے سوا ہیں اور جسے اللہ گمراہ کر دے پھر اسے کوئی راہ پر لانے والا نہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(23) اوپر گذر چکا ہے کہ کفار قریش نبی کریم (ﷺ) کی موت کی تمنا کرتے تھے اور انہوں نے اپنی اس خواہش کی تکمیل کے لئے آپ کو قتل بھی کرنا چاہا اسی پس منظر میں اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو اطمینان دلایا کہ آپ کا رب آپ کے لئے یقیناً کافی ہے، اس لئے کفار آپ کا بال بھی بیکا نہیں کرسکیں گے اور ان کی سازشیں دھری کی دھری رہ جائیں گی اور وہ لوگ اپنی غایت جہالت ونادانی میں آپ کو اپنے بتوں سے ڈراتے ہیں، کہتے ہیں کہ وہ بت آپ کو قتل کروا دیں گے یا جنون میں مبتلا کردیں گے،