سورة الزمر - آیت 12
وَأُمِرْتُ لِأَنْ أَكُونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ ماننے والوں میں سے پہلا میں بنوں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور مجھے اس بات کا بھی حکم دیا گیا ہے کہ اخلاص و عمل اور اطاعت و بندگی میں تمام مسلمانوں سے آگے رہوں۔ چنانچہ آپ (ﷺ) پہلے آدمی تھے جس نے اپنے آباء و اجداد کے دین کی مخالفت کی اور لوگوں کو توحید کی طرف بلایا۔