سورة الزمر - آیت 1
تَنزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس کتاب کا اتارنا اللہ کی طرف سے ہے جو سب پر غالب، کمال حکمت والا ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(1) اس آیت کریمہ میں نبی کریم (ﷺ) کو خبر دی گئی ہے کہ یہ قرآن کریم اس اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ ہے جو ہر چیز پر غالب اور اپنے تمام امور میں صاحب حکمت ہے اس کے منزل من اللہ ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔ یہ وہ کتاب برحق ہے جس میں توحید و نبوت، آخرت اور دیگر تمام اوامرونواہی بیان کردیئے گئے ہیں۔