سورة ص - آیت 71

إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِّن طِينٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا کہ بے شک میں تھوڑی سی مٹی سے ایک بشر بنانے والا ہوں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(30) آیت (69) میں مذکور فرشتوں کے جھگڑے کی تفصیل بیان کی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ اس سے پہلے البقرہ، الاعراف، الحجر، الاسراء اور الکہف میں بھی بیان کیا جا چکا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے تخلیق آدم سے پہلے فرشتوں کو بتایا کہ وہ مٹی سے ایک آدمی بنائے گا اور بنا لینے کے بعد انہیں حکم دیا کہ حضرت آدم کی تکریم کے لئے ان کا سجدہ کریں