سورة ص - آیت 70

إِن يُوحَىٰ إِلَيَّ إِلَّا أَنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

میری طرف اس کے سواوحی نہیں کی جاتی کہ میں تو صرف کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

یہ بات تو مجھے بذریعہ وحی معلوم ہوئی ہے۔ اے کفار قریش ! مجھ پر تو اللہ کی صرف یہ وحی نازل ہوتی ہے کہ میری ذمہ داری لوگوں کو کھلم کھلا اللہ کے عذاب سے ڈرانا ہے، میں اپنی طرف سے کوئی بات نہیں کہتا اور نہ ہی مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ لوگوں کو اسلام میں داخل کرنے کے لئے ان کے ساتھ جبر و تشدد سے کام لوں۔