سورة ص - آیت 69
مَا كَانَ لِيَ مِنْ عِلْمٍ بِالْمَلَإِ الْأَعْلَىٰ إِذْ يَخْتَصِمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
مجھے سب سے اونچی مجلس کے متعلق کبھی کچھ علم نہیں، جب وہ آپس میں جھگڑتے ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
کیا تم سوچتے نہیں ہو کہ نزول قرآن سے پہلے تو مجھے اس کی کوئی خبر ہی نہیں تھی کہ جب اللہ نے فرشتوں سے کہا کہ میں مٹی سے آدمی کو پیدا کرنا چاہتا ہوں اور میں زمین میں اسے اپنا خلیفہ بناؤں گا، تو فرشتوں نے اللہ سے جھگڑا کیا اور کہا کہ اے اللہ ! کیا تو زمین میں ایسوں کو پیدا کرے گا جو اس میں فساد برپا کریں گے اور خونریزی کریں گے؟