سورة ص - آیت 66

رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الْعَزِيزُ الْغَفَّارُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

جو آسمانوں کا اور زمین کا رب ہے اور ان چیزوں کا جو ان دونوں کے درمیان ہیں، سب پر غالب، بہت بخشنے والا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک اور ان میں بلا شرکت غیرے تصرف کرنے والا ہے اور جب نافرمانوں کو سزا دیتا ہے تو کوئی اسے مغلوب نہیں کرسکتا اور ہر اس شخص کے گناہوں کو معاف کردیتا ہے جو صدق دل سے اس کے حضور توبہ کرتا ہے۔