سورة ص - آیت 53

هَٰذَا مَا تُوعَدُونَ لِيَوْمِ الْحِسَابِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یہ ہے جس کا حساب کے دن کے لیے تم سے وعدہ کیا جاتا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (53) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب اہل تقویٰ جنت میں داخل ہوجائیں گے اور وہاں کی نعمتوں سے لطف اندوز ہونے لگیں گے تو اللہ تعالیٰ ان سے کہے گا کہ یہی وہ جنت ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ یہ نعمت قیامت کے دن حساب کے بعد ملے گی