سورة ص - آیت 43
وَوَهَبْنَا لَهُ أَهْلَهُ وَمِثْلَهُم مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنَّا وَذِكْرَىٰ لِأُولِي الْأَلْبَابِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ہم نے اسے اس کے گھر والے عطا کردیے اور ان کے ساتھ اتنے اور بھی، ہماری طرف سے رحمت کے لیے اور عقلوں والوں کی نصیحت کے لیے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور اللہ نے ان پر مزید رحم کرتے ہوئے ان کا کھویا ہوا خاندان اولاد اور مال و دولت دوبارہ دے دیا، بلکہ ان کا دوگنا دیا ان کی زندگی ارباب عقل و خرد کے لئے سبق آموز تھی کہ مصیبت کے وقت آدمی کو صبر سے کام لینا چاہئے اور اپنی بیوی کی کسی غلطی پر قسم کھائی تھی کہ اسے سو کوڑے ماریں گے جب اچھے ہوگئے تو اللہ نے ان سے کہا کہ سو لکڑیوں کا ایک مٹھالے کر اس سے ایک بار مار دیجیے تاکہ آپ کی قسم پوری ہوجائے۔