سورة آل عمران - آیت 108
تِلْكَ آيَاتُ اللَّهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ ۗ وَمَا اللَّهُ يُرِيدُ ظُلْمًا لِّلْعَالَمِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہ اللہ کی آیات ہیں جو ہم تجھ پر حق کے ساتھ پڑھتے ہیں اور اللہ جہانوں پر کوئی ظلم نہیں چاہتا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
77۔ نبی کریم ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو خطاب کیا جا رہا ہے کہ اب تک جو کچھ بیان ہوا سب اللہ کی برحق آیتیں ہیں، اور اللہ تعالیٰ کسی کو بغیر جرم کے سزا نہیں دیتا، اور نہ کسی کی نیکی میں کوئی کمی کرتا ہے، اس لیے کہ آسمانوں اور زمین کی تمام چیزیں اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہیں۔ وہ ہر چیز سے بے نیاز ہے، وہ ہر چیز پر قادر ہے، اس لیے اللہ کسی پر ظلم کیوں کرے گا۔