سورة ص - آیت 23
إِنَّ هَٰذَا أَخِي لَهُ تِسْعٌ وَتِسْعُونَ نَعْجَةً وَلِيَ نَعْجَةٌ وَاحِدَةٌ فَقَالَ أَكْفِلْنِيهَا وَعَزَّنِي فِي الْخِطَابِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک یہ میرا بھائی ہے، اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک دنبی ہے، تو اس نے کہا کہ یہ میرے سپرد کر دے اور اس نے بات کرنے میں مجھ پر بہت سختی کی۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
پھر وہ آدمی جو اپنے آپ کو مظلوم سمجھتا تھا، کہنے لگا کہ میرے اس مسلمان بھائی کے پاس ننانوے بکیراں ہیں اور میرے پاس صرف ایک بکری ہے یہ کہتا ہے کہ تم مجھے اپنی بکری دے دو تاکہ اپنی بکری کے ساتھ اسے ملا لوں اور اپنی چرب زبانی کی وجہ سے مجھ پر غالب آ کر بکری لے لی ہے،