سورة ص - آیت 16

وَقَالُوا رَبَّنَا عَجِّل لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ يَوْمِ الْحِسَابِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور انھوں نے کہا اے ہمارے رب ! ہمیں ہمارا حصہ یوم حساب سے پہلے جلدی دے دے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(8) کفار قریش پر عذاب کی دھمکی کا الٹا ہی اثر ہوا، اللہ کے رسول (ﷺ) کا مذاق اڑاتے ہوئے کہنے لگے کہ قیامت تک کیوں انتظار کیا جائے، اسی دنیا میں ہی ہمارے حصے کا عذاب بہم پر بھیج دیا جائے، ابن جریر کا خیال ہے کہ انہوں نے رسول اللہ (ﷺ) اور قیامت کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ قیامت کا کیا انتظار کرنا ہے، خیر یا شر، جس کے بھی ہم مستحق ہیں اسی دنیا میں ہی ہمیں دے دیا جائے۔