سورة ص - آیت 9

أَمْ عِندَهُمْ خَزَائِنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِيزِ الْوَهَّابِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کیا انھی کے پاس تیرے رب کی رحمت کے خزانے ہیں، جو سب پر غالب ہے، بہت عطا کرنے والا ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(4) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کیا کفار قریش آپ کے رب کے خزانوں کے مالک ہیں (جن میں نبوت اور دوسری نعمتیں شامل ہیں) کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق جسے چاہیں دیں اور جسے چاہیں نہ دیں؟ جب ایسی کوئی بات نہیں ہے، تو انہیں کہاں سے یہ حق حاصل ہوگیا ہے کہ نبی کریم (ﷺ) کے منصب نبوت پر فائز ہونے پر اعتراض کریں سورۃ الانعام آیت (124) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ﴿اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ﴾ ” اللہ بہتر جانتا ہے کہ اپنی رسالت کا منصب کس کو سونپے۔ “