سورة ص - آیت 2
بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي عِزَّةٍ وَشِقَاقٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بلکہ وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا تکبر اور مخالفت میں (پڑے ہوئے) ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
بلکہ ان کے کبر و غرور اور نبی کریم (ﷺ) اور مسلمانوں کے ساتھ ان کی گہری عداوت نے انہیں افترا پردازیوں پر ابھارا ہے، ورنہ انہیں خوب معلوم ہے کہ آپ (ﷺ) نہ جادو گر ہیں، نہ شاعر، نہ آپ کو جنون لاحق ہے اور نہ ہی جھوٹ بولنا آپ کی عادت ہے۔