سورة ص - آیت 1
ص ۚ وَالْقُرْآنِ ذِي الذِّكْرِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
صۤ۔ اس نصیحت والے قرآن کی قسم !
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(1) ” ص“ حرف مقطع ہے، اللہ کو ہی معلوم ہے کہ اس سے مراد کیا ہے، اللہ تعالیٰ نے اس قرآن کریم کی قسم کھائی ہے جو تمام انسانوں کے لئے اپنے اندر بے شمار پندو نصیحت کی باتیں لئے ہوئے ہے اور بتایا ہے کہ معاملہ ایسا نہیں ہے، جیسا مشرکین سمجھتے ہیں کہ محمد جادوگر، شاعر اور جھوٹے ہیں،