سورة الصافات - آیت 180
سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پاک ہے تیرا رب، عزت کا رب۔ ان باتوں سے جو وہ بیان کرتے ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(42) ان آخری آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کو مخاطب کر کے ان اوصاف سے اپنی پاکی اور نزاہت بیان کی ہے جن کے ساتھ مشرکین اللہ کو موصوف کرتے تھے