سورة الصافات - آیت 171

وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور بلاشبہ یقیناً ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے لیے ہماری بات پہلے طے ہوچکی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(38) تکذیب قرآن پر مشرکین کو دھمکی دینے کے بعد، اب رسول اللہ (ﷺ) کو اطمینان دلایا جا رہا ہے کہ اللہ ان کی مدد ضرور کرے گا۔