سورة الصافات - آیت 166
وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بلاشبہ ہم، یقیناً ہم تسبیح کرنے والے ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور ہر وقت اس کی پاکی بیان کرتے رہتے ہیں۔ صحیح مسلم میں حذیفہ (رض) سے مروی ہے، رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا :” ہمیں دوسروں پر تین باتوں کے ذریعہ فضیلت دی گئی ہے : ہماری صفیں فرشتوں کی صفوں کی مانند ہیں، زمین ہمارے لئے مسجد بنا دی گئی ہے اور اس کی مٹی ہمارے لئے پاکی حاصل کرنے کا ذریعہ بنا دی گئی ہے۔ “