سورة الصافات - آیت 160

إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

مگر اللہ کے وہ بندے جو چنے ہوئے ہیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (160) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس کے مخلص بندے اپنے رب کی طرف اس قسم کے عیوب و نقائص کو منسوب نہیں کرتے ہیں۔ دوسری تفسیر یہ بیان کی گئی ہے کہ اہل ایمان جن جہنم میں داخل نہیں کئے جائیں گے اس تفسیر کے مطابق ﴿إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ﴾ کا تعلق ﴿فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ﴾ سے ہوگا یعنی اہل ایمان جنوں کے سوا دوسرے شیاطین الجن جہنم میں ڈال دیئے جائیں گے۔