سورة الصافات - آیت 133
وَإِنَّ لُوطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بلاشبہ لوط یقیناً رسولوں میں سے تھا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(31) چھٹا واقعہ لوط (علیہ السلام) کا ہے، یہ بھی اللہ کے رسولوں میں سے تھے، انہوں نے بھی اپنی قوم کو دعوت توحید دی اور انہیں ان کے بدترین عمل، عمل لواطت سے روکا، لیکن ان کی دعوت کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوا،