سورة الصافات - آیت 125

أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ الْخَالِقِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کیا تم بعل کو پکارتے ہو اور بنانے والوں میں سے سب سے بہتر کو چھوڑ دیتے ہو؟

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

کیا تم اس قدر گم گشتہ راہ ہوگئے ہو کہ اپنے بڑے بت (بعل) کی پرستش کرتے ہوء، اور اللہ احسن الخالقین کو فراموش کر بیٹھے ہو